کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 2019 کے دوران جیکب آباد میں شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم واردات کے بعد طویل عرصے سے کراچی میں روپوش تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم نے چیک آباد میں سرکی برادری کے قائم علی سرکی کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا تھا، قتل کے ملزم طالب حسین کو کورنگی کراسنگ ناصر جم کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت جیکب آباد میں مقدمات درج ہے، ملزم پہلے بھی تین 3 بار گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔ Square Adsence 300X250