عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

image

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتییں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں ایک روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 15 سینٹ اضافے کے بعد 90 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔

Advertisement مزید پڑھیے: پیٹرول سستا کرنے کا حل ڈھونڈ لیا گیا

اس کے علاوہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 2 ڈالر 15 سینٹس اضافے کے ساتھ 87 ڈالر 86 سینٹس کی سطح پر آگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ 2014 میں خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی تھیں۔

معاشی ماہرین نے خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ روس یوکرین تنازع قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے: پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 113 فیصد اضافہ

روس دنیا میں تیل اور گیس برآمد کرنے والے اہم ترین ممالک میں شامل ہے۔ کئی ممالک کو خدشہ ہے کہ کسی بھی فوجی تنازع کی صورت میں روس سے دنیا بھر میں بالعموم اور یورپ کو بالخصوص تیل اور گیس کی فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اگر روس کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایندھی کی عالمی سپلائی میں خلل نہ پڑے۔

واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وبا کے باعث خام تیل کی کھپت میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی، 2021 کے وسط میں عالمی سطح پر پیداواری صکاحیت بحالی کی جانب گامزن ہوئی لیکن اب تک خاتم تیل کی طلب اور رسد میں فرق کم نہیں کیا جاسکا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.