بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت اور سنیل شیٹی تقریباً 12 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنیل شیٹی اور سنجے دت اب تک متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جس میں کانٹے، دس اور شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا جیسی فلمیں شامل ہیں تاہم انہوں نے 2010 کے بعد کوئی بھی فلم ایک ساتھ نہیں کی۔خیال رہے اداکار سنجے دت اور سنیل شیٹی آخری بار کامیڈی فلم ’نو برابلم‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے جس میں ان کے مدمقابل انیل کپور ، پریش راؤل ، اکشے کھنہ، کنگنا رناوت اور سشمتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔[adsforwp id="353700"]رپورٹ کے مطابق فلم یملا پگلا دیوانی کے ہدایت کار سمیر کارنک نے دونوں نامور اداکاروں کو ایک کامیڈی فلم میں سائن کیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔ہدایت کار کی جانب سے اب تک فلم کا کوئی ٹائٹل فائنل نہیں کیا گیا تاہم فلم میں اداکار سنجے دت ، سنیل شیٹی کے علاوہ ایشا گپتا ، زید خان ، جاوید جعفری مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ بھارت میں ہی مکمل کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم میں سنجے دت اور سنیل شیٹی پنجابی فیملی کا کردار ادا کریں گے تاہم دیگر کرداروں کے حوالے سے اب تک کوئی ہدایات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے سنجے دت بھاری فلم انڈسٹری کی بڑی فلم کے جی ایف ٹو میں ولن کے کردار میں دکھائی دیں گے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ Square Adsence 300X250