سوناکشی سنہا کی منگنی، کہانی کچھ اور ہی نکلی

image

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے گزشتہ دنوں انگوٹھی پہن کر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ نے منگنی کرلی ہے۔

تاہم آج بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی تازہ پوسٹ میں بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے آپ کو کافی تنگ کردیا ہے ! بہت سارے اشارے دیئے لیکن ایک بھی جھوٹ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے بڑے دن کی حقیقت یہ تھی کہ میں سوئزی کے نام سے اپنا کاسمیٹک برانڈ لانچ کر رہی ہوں، ہر اس لڑکی کیلئے جو مصنوعی ناخن کا شوق رکھتی ہیں یہ دکان ان کیلئے ہے ۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک سچ ہو رہا ہے کیونکہ آخر کار میں نے انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں قدم رکھا۔

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات آپ کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے میں مزید انتظار نہیں کر سکتی تھی اور آخر میں صرف اپنی نئی محبت کا اظہار کر رہی تھی تصویروں میں میرے برانڈ کے مصنوعی ناخن تھے آپ نے کیا سوچا؟ پیار ہے تم لوگوں سے! ہمیشہ بے پناہ تعاون کا شکریہ

دو روز قبل سوناکشی سنہاکی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑے پتھر والی انگوٹھی انگلی میں پہن رکھی ہے لیکن در حقیقت وہ انگوٹھی نہیں بلکہ اپنے ناخونوں کو دکھارہی تھیں ۔

 مزید پڑھیے : کیا اداکارہ سوناکشی سنہا نے منگنی کرلی؟ مداح حیرانبالی ووڈ اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے لیے ایک بڑا دن ہے کیونکہ میرا سب سے بڑا خواب پورا ہونے جا رہا ہے اور میں یہ خوشخبری شیئر کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ یقین نہیں آتا کہ یہ اتنا آسان تھا، اس بات سے مداحوں نے یہ سمجھا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ پر مداحوں اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں مبارکباد بھی دی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.