چمکتی جلد کے لئے سپلیمنٹ نہیں بلکہ اس اسمودی کو آزمائیں

image
لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں پھر کیوں نہ اس کی بہتر حفاظت کی جائے، اسی سوچ  کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بازارمیں دستیاب مہنگی کریموں کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ چہرے کے حسن کو مزید بڑھایاجاسکے۔

لیکن کیا صرف یہ کریمیں آپ کے بے داغ اور چمکتی جلد کے حصول میں کار آمد ثابت ہوسکتی تو ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے متوازن غذا کا ہونا بھی نہایت ضروری ہیں اس حوالے سے ایک قول بہت مشہور ہے کہ ہم جیسا کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں، اور جب بات بے داغ، جھریوں سے پاک جلد کی ہو تو پھر ایسی غذا کا انتخاب ضروری ہوجاتا ہے  جو عمر رسیگی کے اثرات کو کم کرنے میں نہ صرف مدد فراہم کرے بلکہ جلد کی قدرتی چمک اور نمی کوبھی بر قرار رکھے۔

 دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس مقصد کے لئے کئی طرح کے وٹامنز سے بھرپور سپلیمینٹ بھی استعمال کرتی ہے، اور اس طرح وہ  بے داغ اور چمکتی جلد کے لئے کریموں کے ساتھ سپلیمینٹ بھی استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اسٹریلیا کی ایک مشہوریونیورسٹی کے محققین کے مطابق بیٹا کیروٹین سے بھرپور سپلیمینٹ جلد کو صحت مند رکھنے کے ساتھ قدرتی چمک دیتے ہیں۔ اس حوالے سے محققین نے کافی تحقیق کرنے کے بعد کیروٹینائڈز سے بھرپور اسمودی کو اس سپلیمنٹ جیسا قرار دیا۔ کیونکہ سپلیمینٹ کو مصنوعی اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے جس کا طویل مدتی استعمال جسم میں کئی طرح کے بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے

لہذا محققین نے اس اسمودی کو سپلیمینٹ جیسا پایا اور اسے روز غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیا تاکہ آپ بھی صحت مند چمکتی جلد پانے میں کامیاب ہوجائیں۔

اسمودی کے لئے اجزاء:

کٹا ہوا گرما-  ڈیڑھ کپ

گاجر- آدھا کپ

سلادپتہ-  ایک کپ

بادام کادودھ-  ایک کپ

پسی لائچی-  ایک چوتھائی چمچ

ترکیب:

ان تمام اجزاء کوبلنیڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں لیجئے صحت مند چمکتی جلد کے مزیدار اسمودی تیار ہے بہتر نتائج کے لئے اسے روز غذا میں شامل رکھیں۔

مزید پڑھیں1 hour agoسگریٹ نوشی کے بعد نیکوٹین کے اخراج میں مدد گار غذائیں

نشہ کسی بھی صورت میں ہو صحت کے لئے نقصان کا باعث...

4 hours agoجسم کے کن حصوں کو ہیٹ ویو کے دوران سورج کی گرمی سے بچانا سب سے زیادہ ضروری ہے؟

ہیٹ ویو کے دوران ہم اکثر احتیاطی تدابیر کے دوران جسم کے...

4 hours agoصرف 47 دن میں تیار ہونے والی چکن ہماری صحت کیلئے کتنی نقصان دہ ہے؟

دنیا بھر میں چکن کھانے کا رجحان زیادہ ہے جس کی وجہ...

1 day agoگرمی دانوں کو کیسے دور بھگائیں؟ جانیئے 3 آسان طریقے

گرمی کے موسم میں بچوں سمیت بڑوں کو بھی گرمی دانوں کا...

1 day agoخبردار! ان غذائی اشیاء کو کبھی فریج میں نہ رکھیں

کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں فریج میں رکھنا انہیں خراب رکھنے کے...

1 day agoسوزش اور دردکش ادویہ ، درد کو مزید بڑھا سکتی ہے

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ درد کش اور سوزش (انفلیمیشن) کم کرنے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.