روس کی برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری حملے کی دھمکی

image
روس نے برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری حملے کی دھمکی دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  روس نے یوکرین کی جنگ سے توجہ ہٹانے کے لیے اپنے شیطان 2 ہائپرسونک میزائل سے برطانیہ پر 200 سیکنڈز اور فن لینڈ پر صرف 10 سیکنڈز میں جوہری حملے کی دھمکی دی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ایک سینئر ساتھی  نے برطانیہ پر جوہری حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا  ہے کہ اس میں صرف تین منٹ لگیں گے۔

ڈوما کی دفاعی کمیٹی کے نائب چیئرمین الیکسی زووراولیوف نے کہا  ہے کہ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے تیار فن لینڈ صرف دس سیکنڈز میں ختم ہو جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے ہفتے کی صبح فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ اپنی بجلی کا دس فیصد روس سے درآمد کرتا ہے تاہم روسی سرکاری درآمد کنندہ کو ادائیگیاں موصول نہ  ہونے پر بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی۔

دوسری جانب فن لینڈ میں ٹرانسمیشن سسٹم چلانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں روس سے درآمد کیے بغیر بھی کافی بجلی موجود ہے۔

مزید پڑھیں10 mins agoیوکرینی باشندوں کو جبری طور پر روس منتقل کیا گیا ، امریکہ

امریکہ نے روس پر یوکرینی باشندوں کو جبری طور پر اپنے زیرِ انتظام...

31 mins agoروس یوکرین جنگ کب ختم ہوگی؟ یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا بڑا دعویٰ

یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کے...

4 hours agoروس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

رومانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو نکالے جانے کے جواب...

4 hours agoفلسطینی خاتون صحافی کا آخری سفر، اسرائیلی پولیس کا شرکاء پر تشدد

فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ تین روز قبل 11 مئی کو جینین...

6 hours agoشیخ محمد بن زاید النہیان یواے ای کے نئے صدر منتخب

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے...

7 hours agoامریکا نے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کو غیر یقینی قرار دے دیا

امریکا نے کہا ہے کہ یورپی مشن کے حالیہ دورہء ایران کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.