فلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

image
لندن میں ہزاروں کی تعداد میں افراد فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ کرنے باہر نکل گئے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق گذشتہ روز لندن کے مغربی کنارے پر 15 ہزار کی تعداد میں افراد نے باہر نکل کر فلسطین کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

🗣 Free, free Palestine ✊🇵🇸 pic.twitter.com/MiR7RDwlCm

— Friends of Al Aqsa (@FriendsofAlAqsa) May 14, 2022

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اسنائیپر کے ہاتھوں شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے ردعمل میں یہ احتجاج ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی خاتون صحافی کا آخری سفر، اسرائیلی پولیس کا شرکاء پر تشدد

رپورٹ کے مطابق اس احتجاج کے دوران بی بی سی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے 55 پریس جیکٹس بھی رکھی  گئیں جو اس بات کو ظاہر کرتی تھیں کہ سنہ 2000 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 55 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں۔

فرینڈز آف الاقصیٰ کے نام سے برطانیہ میں سرگرم  تنظیم کا کہنا تھا کہ ’لندن میں فلسطین کے لیے ہونے والے احتجاج میں 15 ہزار افراد شریک تھے۔

74 keys held high to represent each year of the Nakba (catastrophe) when Palestinians were forcibly expelled from their homeland for the creation of Israel. Palestinians hold on to the keys of their homes waiting for the right of return. #Nakba74 #FreePalestine #Palestine pic.twitter.com/VFdEyjDItM

— Friends of Al Aqsa (@FriendsofAlAqsa) May 14, 2022

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا شیریں کو نشانہ بنانا اور جمعے کو ان کے جنازے کی بے حرمتی کرنا شرمناک عمل تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم آج بی بی سی سے ڈاؤننگ اسٹریٹ تک اس مطالبے کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر اس کے 74 سال سے جاری جنگی جرائم کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی میڈیا خاتون صحافی کی قاتل اسرائیلی فورسز کا نام لینے سے کترانے لگا

واضح رہے کہ فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ 11 مئی کو جینین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھیں۔

جمعہ کو ان کی آخری رسومات کے دوران بھی اسرائیلی فورسز ان کے جنازے کے جلوس پر جارحیت سے باز نہیں آئی تھی اور جنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں32 mins agoبھارت میں بریانی فیسٹیول میں ’بیف بریانی‘ پیش کرنے پر پابندی

چنئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں کلیکٹر نے بریانی فیسٹیول میں ’بیف...

5 hours agoنیویارک میں سفید فام نوجوان کا نسل پرستانہ حملہ، 10 افراد ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو میں ایک سفید فام...

16 hours agoفن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو اتحاد میں شرکت، ترکی کی شدید مخالفت

ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت...

16 hours agoدبئی میں تین لاکھ ڈالرز سے زائد کا ڈاکہ، چار افراد گرفتار

دبئی کے جمیرہ ولیج میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر...

17 hours agoروس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کی ٹھان لی

فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے امکان کے باعث...

18 hours agoجرمن چانسلر نے روسی مؤقف کو پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

جرمن چانسلر  کا کہنا ہے کہ یوکرینی جنگ کے حوالے سے روسی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.