ٹام کروز 30 برس بعد کینز میں، ’39 فلموں نے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کمائے‘

image
ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ٹام کروز 30 برس بعد فرانس کے شہر کینز پہنچے جہاں وہ اپنی فلم ’ٹاپ گن: ماورک‘ لانچ کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹام کروز سنہ 1992 کے بعد کینز آ رہے ہیں اور ان کے آخری دورے کے بعد سے فلم انڈسٹری میں بہت کچھ بدل گیا ہے مگر سوائے ایک شے کے، جو باکس آفس پر ٹام کروز کی مسلسل کامیابی ہے۔

فلم انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کے مطابق اب ہالی وڈ میں سپر ہیرو کا لمبے عرصے تک راج کرنا ایک نایاب چیز ہے کیونکہ اداکاروں اور اداکاراؤں کی انفرادی حیثیت کے بجائے اب سٹوڈیوز مالی لحاظ سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

سنہ 1992 میں جب ٹام کروز اپنی اُس وقت کی اہلیہ نکول کڈمین کے ساتھ فلم ’فار اینڈ اوے‘ کے پریمیئر کے لیے کینز میں آخری بار آئے تھے، تو وہ ہالی ووڈ کے دیگر ستاروں میں سے ایک تھے۔

اس وقت کیون کوسٹنر، میل گبسن اور بروس وِلس جیسے لوگوں کا راج تھا اور آج وہ تمام نام پس منظر میں جا چکے ہیں مگر باکس آفس پر ٹام کروز کا راج جاری ہے۔

کنگز کالج لندن میں میڈیا انڈسٹریز کے پروفیسر پال میکڈونلڈ کے مطابق ٹام کروز ایک ایسے شخص کے طور پر غیر معمولی ہیں جو ایسے وقت بھی اپنا کمرشل وزن برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں جب سٹوڈیو سپر ہیرو فرنچائز فلموں کے زیر تسلط آ گئے ہیں۔

پروفیسر میکڈونلڈ نے کہا کہ ’اور اس کی اس وجہ سے بھی اہمیت ہے کہ وہ اس برس 60 سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔‘

ٹام کروز پہلی بار سنہ 1992 میں کینز فیسٹیول میں شریک ہوئے تھے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ہالی وڈ فلموں کے بزنس کی تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ دی نمبرز کے مطابق ٹام کروز نے جن 39 فلموں میں بطور مرکزی اداکار کام کیا ان فلموں نے دنیا بھر میں صرف 8.5 بلین ڈالر کمائے۔

باکس آفس پرو کے مطابق فلم ’ٹاپ گن: ماورک‘ صرف امریکہ سے 390 ملین ڈالر کما سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.