محکمہ صحت سندھ نے پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشے کے تحت الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے بیماری کا پھیلاو روکنے کے لیے لیبارٹری اور سرویلنس کے عمل کو بڑھانے کے لئے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، وبا زدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی.
یہ بھی پڑھیں:
امریکا اور انگلینڈ سمیت یورپ اور افریقہ کے متعدد ممالک میں بیماری پھیل رہی ہے۔ منکی پاکس کا وائرس ناک یا منہ کے راستے اور زخمی جلد کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ ابتدا میں سردرد اور پٹھوں میں درد کے ساتھ چہرے اور جسم پر پھوڑے ظاہر ہوتے ہیں جو بڑھتے جاتے ہیں۔ بخار بھی ہو سکتا ہے۔