اسلام آباد کے بعدلاہور سے بھی ملائیشیا کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا سلسلہ بحال

image

پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعدلاہور سے بھی ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا۔ کوویڈ کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز آج صبح لاہور سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوئی۔

لاہور سے براہ راست کوالالمپور کی پروازوں کے آغاز کے موقع پر لاہور ائرپورٹ پر تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش بھی کئے گئے۔ جس میں پی آئی اے کے افسران نے شرکت کی۔

پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے۔ وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ائیر لائن نے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ لاہور سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جارہی ہیں۔ اور اب باکو اور کوالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.