اسلام آباد، دفعہ 144 نافذ، کورنگ نالہ اور راول و سملی ڈیمز خطرناک قرار

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ دفعہ 144 نشیبی علاقوں کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورنگ نالہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جب کہ راول و سملی ڈیمز بھی خطرناک بتائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات سے بچاؤ کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے، عوام کے وسیع تر مفاد میں یہ نوٹیفکیشن آج سے ہی فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے ایمرجنسی نمبر کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال میں 16 پر کال کر کے اطلاع دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.