اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

image

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا۔

پارٹی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے گلبرگ سے حراست میں لیا۔

اسدعمر نے حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کو اغوا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صورتحال بار ، بینچ ، میڈیا اور انسانی حقوق کےتنظیموں کے لیےامتحان ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا  ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری لرزتی ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔حلیم عادل کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ،عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہتھکڑی عمران ریاض کو نہیں لگائی گئی بلکہ جمہوریت کو لگا دی گئی۔جو کچھ ہو رہا ہے یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو رہا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.