نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا،اس انتہائی اقدام کی وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

image

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈیفنس خیابان راحت فیز 6 میں مسجدِ عائشہ میں ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے باعث خون زیادہ بہہ گیا ہے جبکہ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص ممکنہ طور پر نفسیاتی مریض لگتا ہے۔پولیس کے مطابق اب تک متاثرہ شخص کے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا، اسپتال میں زخمی شخص کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے، ابتدائی بیان کے مطابق خود کشی کی کوشش کی وجہ پریشانی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد انتظامیہ کا بیان بھی لیا گیا ہے، واقعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پیش آیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.