آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ

image

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا ہے۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے  بتایا ہے کہ آرمی چیف نے آرمی سائبر کمانڈ کے دو اہم اداروں سائبر ڈویژن اور سنٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر کمانڈر آرمی سائبر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے خوش آمدید کہا۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نئی سائبر کمانڈ کی خدمات کو بتدریج تینوں سروسز کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا، کمانڈ قومی سطح پر ہم آہنگی کے لیے قومی سائبر اقدامات کا حصہ بھی بنے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.