اسٹیبلشمنٹ سے تیزی سے رابطے بحال ہو رہے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے تیزی سے رابطے بحال ہو رہے ہیں،ان سے بات جیت چل رہی ہے اور میں بھی اس کا حصہ ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی اور ملک کی تو نہیں ہے، اگر کچھ لوگوں نے غلط فہمی پیدا کی ہے تو اسے حل اور کلیئر بھی کرسکتا ہے۔

شہباز گل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے بیان کی مذمت کرچکا ہوں، کسی پر تنقید ضرور ہوسکتی ہے لیکن تذلیل نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے تو اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا،ن لیگ کی طرح غندہ گردی کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے،شہدا کیخلاف جس نے بھی بات کی ہے وہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کیخلاف جس نے بات کی ہے اس کی زبان کھینچ لینی چاہئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.