کسانوں کو پہلے سیلاب نے تباہ کیا، اب حکومت نہیں پوچھ رہی، ان کیساتھ مذاکرات کیے جائیں، سینیٹر کامل آغا

image

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے حکومت پر سخت تینقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو پہلے سیلاب نے تباہ کیا، اب حکومت نہیں پوچھ رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان سینیٹر کامل علی آغا نے ایوان بالا (سینیٹ) میں کسانوں کے احتجاج پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسان اپنے گھر بار چھوڑ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسان واویلا کر رہے ہیں، چیخیں مار رہے ہیں لیکن انہیں روزآنہ کی بنیاد پر صرف مذاکرات کا لولی پاپ دیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ق لیگی رہنما سینیٹرکامل علی آغا نے سینیٹ میں مطالبہ کیا کہ کسانوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں اور ان کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.