ایلون مسک سے چند لمحوں کے لیے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین گیا

image

فرانسیسی ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے ایلون مسک سےمختصر وقت کے لیے  امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا۔

ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کا اعزاز  چند لمحوں کے لیے چھین گیا۔ ایلون مسک کو فرانس کے 73 سالہ ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے کڑی ٹکر دے ڈالی۔

فوربز نے رئیل ٹائم بلینیئرز کی فہرست جاری کی۔ جس کے مطابق گذشتہ روز کچھ لمحوں کے لیے ایلون مسک فوربس کی ’رئیل ٹائم بلینیئرز‘ کی فہرست میں دوسرے مقام پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر اور ٹیسلا کے سی ای او کو برنارڈ آرنالٹ نے پیچھے چھوڑا تھا۔ فوربز کے مطابق اس وقت ایلون مسک 185 اعشاریہ 5 بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ برنارڈ آرنلٹ کے پاس 184 اعشاریہ7 بلین ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔

ایلون مسک کے اثاثوں میں کمی ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کی وجہ سے ہوئی۔ گزشتہ سال ایلون مسک کے 300 بلین ڈالرز کے اثاثہ 185 بلین ڈالرز پر آگئے تھے۔

2021کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایلون مسک دوسرے نمبر پر آئے ہوں۔ رینکنگ میں تیسرے مقام پر بھارت کے گوتم اڈانی ہیں اور چوتھے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.