ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

ویب ڈیسک — 

پاکستان کے سابق بلے باز ناصر جمشید نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو رشوت دینے اور میچ فکسنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

این سی اے کے مطابق پیر کو مانچسٹر کی کراؤن کورٹ میں ناصر جمشید رشوت لینے کے جرم کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

این ای سی کے مطابق ناصر جمشید برطانوی شہری یوسف انور اور محمد اعجاز کے ساتھ مل کر 10 دسمبر 2019 کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کھیلے گئے ایک میچ کے دوران میچ فکسنگ کی سازش کا حصہ رہے جب کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے لیے اکسانے کے مرتکب بھی قرار پائے ہیں۔

ناصر جمشید اور دو برطانوی شہریوں کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں فروری 2020 میں سزا سنائی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.