گوگل کا ایک اور کامیاب سفر

گوگل اپنے براؤزر کروم میں اسی طرح کا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔

اس شیئر شیٹ میں آئیکون کی دو قطاریں ہوگی۔ سب سے اوپر کاپی لنک، سکرین شاٹ ایڈیٹر اور کیو آر جنریٹر کے بٹن ہونگے اس کے نیچے شیئر ٹو ویب سائٹس کے آئیکون کی فہرست ہوگی۔

 اگر آپ اس فیچر کو ابھی سے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کروم کینری استعمال کرنا پڑے گا۔

کروم کینری اصل میں کروم کا غیر مستحکم ورژن ہوتا ہے، جس میں آنے والے فیچرز کے تجربات کیے جاتے ہیں۔

کروم کینری انسٹال کرنے کے بعد ایڈریس بار میں Chrome://flags لکھیں اور #chrome-sharing-hub پر جا کر اسے فعال کر دیں۔

اس کے بعد #chrome-share-screenshot تلاش کر کے اسے بھی فعال کر دیں۔

اس کے بعد آپ شیئر شیٹ کے فیچر کو ا ستعمال کر سکیں گے۔ شیئر شیٹ کی اوپری قطار کے بہت سے فنکشن ابھی فعال نہیں ہوئے ہیں۔

سکرین شاٹ ایڈیٹر کا فیچر بھی بعد میں فعال کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.