ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: (25 جنوری 2020) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھرسیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکارکو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور پاکستان نے سیز فائر خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئرسفارتکار کودفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پربھارتی جنگ بندی کی خلاف ورزی پراحتجاج کیا گیا۔ ایل اوسی کے چڑی کوٹ سیکٹرمیں بھارتی افواج کی بل اشتعال فائرنگ سے 21 سالہ لائبہ زوجہ نقیب سکنہ گاؤں سیریاں شدید زخمی ہوئیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قابض بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کودانستہ نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا گیا کہ ایسے احمقانہ اور بے حسی پر مبنی بھارتی اقدامات نہ صرف 2003 کے جنگ بندی معاہدے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدارکی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، یہ واقعات خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ زور دیا گیا کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت پر زوردیا کہ 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرے، تازہ ترین اور اس سے قبل ہونے والی جنگ بندی کی دانستہ خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرائے ، ایل اوسی اور ورکنگ باونڈری پر امن قائم رکھے۔ انہوں نے زوردیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تفویض کردہ اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.