’’یس اٹ از ٹرو‘‘ 70 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد نے ہم عمر منظر صہبائی سے شادی کی تصدیق کردی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے نامور اور سینئر فنکاروں ثمینہ احمد اور منظرصہبائی نے شادی کر لی ہے جس کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ شادی گزشتہ ہفتے کراچی میں سادگی سے انجام پائی جس میں ان کے نہایت قریبی افراد نے ہی شرکت کی۔ نمائندہ نوائے وقت نے شادی کی خبر کی تصدیق کے لیے ثمینہ احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا ’’یس اٹ از ٹرو‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس شادی پر بہت خوش ہوں۔ یاد رہے کہ ثمینہ احمد کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی سٹوڈیو آنر اور پروڈیوسر ڈبلیو زیڈ احمد کے بیٹے فرید احمد سے ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ دولہا اور دلہن دونوں کی عمر 70،70سال ہے۔ شوبز کے حلقوں میں اس شادی پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور دولہا اور دلہن کو مبارک دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ثمینہ احمد کا مزید کہنا تھا باتیں کافی عرصہ سے چل رہی تھیں اور ہم نے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کرونا آجائے گا مگر ہم نے سادگی سے نکاح کرلیا۔ شادی سے میرے دونوں بچے خوش ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

29