دنیا کا مہنگا ترین محل فروخت کیلئے پیش

دنیا کے مہنگے ترین محل کو فروخت کےلیے پیش کر دیا گیا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع دی ون نامی مینشن کو 55 ارب روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس محل کو دنیا کا مہنگاترین محل قرار دیا جارہا ہے جو خوابوں کے محل کا روپ دھار گیا۔ اکیس کمروں اور 42 واش رومز پر مشتمل گھر کی قیمت 55 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایک لاکھ پانچ ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے مینشن کو بنانے میں آٹھ سال کا عرصہ لگا۔ لاس اینجلس میں بنائے گئے محل  کی تعمیر میں 600 مزدوروں نے حصہ لیا تھا۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا مینشن ہے جو اتنی قیمت میں پیش کیا گیا ہے دی ون نامی مینشن میں پانچ سوئمنگ پولز، 30 گیراج، چار باولنگ ایریا، 30 سیٹوں پر مشتمل مووی تھیٹر اور فلاحی سرگرمیوں کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔

Previous Next

پہاڑوں میں گھیرا محل دور سے دیکھنے پر تیرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار مربع فٹ ہے۔ محل کو اندر سے سادہ فرنیچر اور تصاویر کے ساتھ خوبصورت بنایا گیا ہے۔

خوبصورت مناظر، ہوا اور روشنی کے لیے دیواروں میں شیشے کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ محل کی قیمت2014 میں فروخت ہونے سب سے مہنگے گھر سے دگنی رکھی گئی ہے۔

اس سے قبل دو ہزار چودہ میں نیویارک میں گھر بائیس ارب سے زائد میں فروخت کیا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

176