آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجنے کی خبروں کو مسترد کردیا گیا۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمری نہیں بھیجی ۔اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا ذرائع سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ -->
