عرب امارات کا قرض، پاکستان کو دئیے گئے وقت میں توسیع

متحدہ عرب امارات نے  پاکستان کو دئیے گئے دو ارب ڈالرقرض کی واپسی میں توسیع کردی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب  شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت  کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اکتوبر میں متوقع’دبئی ایکسپو 2020‘ میں بھرپور شرکت  کرے گا۔شاہ محمود قریشی کا امارتی ہم منصب کو ویزہ کےحصول میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بھی امارتی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

اماراتی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے، ابو ظہبی فنڈ سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر’امدادی قرض‘کی  واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یو اے ای کی  تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

353