عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں کم آمدنی والے افراد کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے سستے گھروں کے خواب کو پایائے تکمیل تک پہنچایا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے اور اس منصوبے سے کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر میسر آئے گا۔

وزیراعظم نے بتایا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش کی سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں اور اسکے لئے ہر گھر پر حکومت نے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے اور بینکوں سے معاہدہ کیا ہے کہ شرح منافع 3 فیصد ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا کیونکہ کمزور طبقے کی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور معاشرے کی پہچان بھی کمزور طبقے کی زندگی سے ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آبادی بڑھنے کے باعث شہر پھیلتے جارہے ہیں جسہمیں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی جانب جانا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے خیبرپختوا حکومت نے اپنے شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے اور ا پناہ گاہوں کے سلسلے کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

26