گال ٹیسٹ میچ: سری لنکن اسپنرز کی شاندار باؤلنگ ، ویسٹ انڈیز کو شکست

image

گال ٹیسٹ میں سری لنکن اسپنرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت آئی لینڈرز نے کالی آندھی کو 164 رنز سے شکست دے دی۔اس میچ میں سری لنکا کے دو سپنرز رامیش مینڈیس اور لیستھ ایمبودینیا نے تمام دس وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے پہلے سیشن میں ویسٹ انڈیز کو 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں کا نقصان ہوا، لیکن لنچ کے بعد ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔لنچ کے بعد ویسٹ انڈیز نے صرف 40 رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ اندیز کی پوری ٹیم 132 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور سری لنکا کو 164 رنز سے فتح ملی۔ ویسٹ انڈیز کا ایک بھی بلے باز نصف سینچری نہ بنا سکا اور صرف نکروما بونر نے زیادہ سے زیادہ 44 رنز بنائے۔لنچ کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو ہلانے میں اہم کردار سپنر رامیش مینڈس نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کرکے ادا کیا۔ انہوں نے 70 رنز دے کر چھ وکٹیں لیں۔رامیش مینڈس نے اس سیریز میں 18 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کو سب زیادہ نقصان پہنچایا۔ یہ ان کا چوتھا ٹیسٹ میچ تھا۔سری لنکا کے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ’رامیش مینڈس کی خوبی ہے کہ وہ گیند کو بہت سپن کرتے ہیں۔ ہم نے ان کی لائن اور لینتھ پر دھیان دیا اور انہوں نے اٹیک پر محنت کی۔ میرے خیال میں انہیں اسی چیز کا صلہ مل رہا ہے۔‘رامیش مینڈس کو پلیئر آف دی سیریز اور دھناجایا ڈی سلوا کو 155 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لیستھ ایمبودینیا نے بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں سری لنکا کی ٹیم ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.