سال 2021 کی 12 مصالحے کی چاٹ

image
آرٹ ورک: عبداللہ صدیقی

ماہ دسمبر صرف محبوب کے ہجرمیں ‘زیادہ’ آہیں بھرنے سے ہی مشروط نہیں، ایسے بھی بھرے پڑے ہیں جنہیں اب بھی گرما گرم کافی کا مگ، مونگ پھلی ، اپنا بستر اور فی زمانہ جینے کیلئے لازم وملزوم سوشل میڈیا سے آگےکچھ دکھائی نہیں دیتا۔

خاص ایسے افراد کیلئے اس ‘توشہ خاص’ کا مقصد نئے سال میں انٹری سے پہلے یادیں تازہ کرنا ہے۔ 2021 میں سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ بکنے والی بارہ مصالحے کی چاٹ پیش خدمت ہے۔

جنوری: انگریزی نہ جاننے والوں کا تمسخراڑانے سے پہلے یہ واقعہ یاد کرلیںاسلام آباد میں کینولی نامی ریسٹورنٹ کی 2 خواتین مالکان کی جانب سے ریسٹورنٹ منیجرکی انگریزی کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ویڈیو20 جنوری کو کیفے کینولی کے انسٹاگرام پرجاری کی گئی تھی جسے عوامی ردعمل پر ڈیلیٹ کردیا گیا تھا تاہم تب تک یہ وائرل ہوچکی تھی۔ویڈیو میں انگریزی میں تعارف کروانے والی دونوں خواتین منیجرسے بات چیت کرتی ہیں اوران کی انگریزی سن کرتمسخرانہ انداز میں انہیں دی جانے والی اچھی تنخواہ کا ذکرکرتے ہوئےکہتی ہیں، ‘یہ ہمارے مینجر ہیں جو 9 سال سے ہمارے ساتھ ہیں اور یہ وہ بہترین انگلش ہے جو یہ بولتے ہیں’۔

تنقید کے بعد ریسٹورنٹ مالکان نے جاری بیان میں ٹیم کے رکن کے ساتھ ” ہلکی پھلکی گفتگو” کوغلط انداز میں لیے جانے پر افسوس وحیرانی کااظہار کرتے ہوئے معذرت کی ، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بیان کو مستردکرتے ہوئے اسے تکبرانہ قرار دیا تھا اور 23 جنوری کو اردو سے محبت کرنے والوں نےکینولی کے باہر اردو مشاعرہ بھی منعقد کیا، جس کے بعد بغیر کوئی وجہ بتائے انتظامیہ نے کیفے کا لوگو انگریزی سے اردومیں تبدیل کردیا ۔

فروری: ہرجگہ ہی ‘پارٹی ہورہی ہے’۔ ہلا گلا کرتے دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی سے واپسی پر محض 4 سیکنڈز کی ایک ویڈیو بنانے والی دنانیر کواندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی۔ٹوئٹرپر دنوں ٹاپ ٹرینڈ رہنے والی اس ویڈیو میں دنانیرانگریزی لب ولہجے میں کہتی ہیں ”یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے”۔

معروف شخصیات سمیت ہردوسرے بندے نے اس ویڈیو کی نقالی کی حتیٰ کہ اختلافات بھول کراس ‘پاوری’ کی شہرت سرحد پارتک گئی اور بالی ووڈ سیلبرٹیزتک اس دوڑ میں شامل ہوئیں۔ بھارتی میڈیا نے دنانیرکاانٹرویو بھی کیا جن پرقسمت کے دروازے اس ایک ویڈیو نے ایسے کھولے کہ دنانیرکونٹینٹ کری ایٹرسے اداکاری تک کا سفرطے کرچکی ہیں ۔ انہیں آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے

ڈرامے ‘صنف آہن ‘ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مارچ: شاہی خاندان کی چھوٹی بہو کا ‘پٹ سیاپا’ ۔برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اورانکی اہلیہ میگھن مارکل کا معروف امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کودیا جانے والا انٹرویو رائل فیملی پرسنگین الزامات کی وجہ سے دنیا بھرمیں دیکھا گیا۔ میگھن کا ٹی وی پر بیٹھ کردیسی گھرانوں کے روایتی سُسرالی ہتھکنڈوں کا دکھڑا رونا کافی غیرمعمولی تھا۔

سلام علیکم پاکستانیو۔۔ ملکہ کا معصومانہ شکوہ

اگرچہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ انٹرویو دیکھنے والے 17 ملین افراد میں سے کتنے پاکستانی تھے لیکن یہ ‘دُکھڑا’ سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوا اور شاہی بہو کیلئے ہمدردی کا سمندر بہنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا باعث بھی بنا۔ ڈھیروں دلچسپ میمزکو دیکھتے ہوئے سماء ڈیجیٹل نے بھی ملکہ برطانیہ کی پریشانی انہی کی زبانی صارفین تک پہنچائی۔

اپریل: جب عامرلیاقت کے ‘اندرکی ناگن’ انگڑائی لےکربیدارہوئیپاکستان میں رمضان شوز کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور ایسے شوز کو عامرلیاقت کے بغیرنامکمل سمجھا جاتاہے لیکن اس بارکچھ زیادہ ہی ہوگیا جب شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں جوش میں آکرانہوں نے ‘سری دیوی انسپائرڈ’ ناگن ڈانس دکھا ڈالا۔ آم کھاؤ آم کھاؤ کے بعد عامر بھائی کا یہ ‘ ڈانس’ لائیو دیکھنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال گیا کہ آخرانہیں ہوا کیا ہے۔ میمز کے ذریعے شدید درگت بنتی دیکھ کر عامرلیاقت نے آئندہ ایسا کرنے سے توبہ بھی کی۔

مئی: علیزے شاہ نے ‘بدنامیاں’ سے مزید نام کما لیااداکاری سے گلوکاری تک کا سفرطے کرنے والی علیزے شاہ کا ساحرعلی بگا کے ساتھ ڈیبیوگانا ‘ بدنامیاں ‘ دیکھنے والوں کو ذرامشکل سے ہی ہضم ہوا، گانے نے تو پسندیدگی کی سند حاصل کی لیکن میوزک ویڈیو میں علیزے کا پہنا گیا ‘ بلیک ٹینک ٹاپ ‘ گانے اورعلیزے کے نام کو ٹاپ ٹرینڈ بناگیا۔ بولڈ ڈریسنگ پرتنقید کا نشانہ بنائے جانے والی علیزے نے اس طرزعمل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے باورکرایا کہ جوکہنا ہے کہہ لیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جون: متنازع ویڈیو پرتنقید کے بعدہانیہ عامرکی سوشل میڈیا بریکفلمسازوڈائریکٹروجاہت روف کے بیٹےعاشروجاہت کےساتھ وائرل ویڈیوکے بعد ہانیہ کا نام پاکستان میں ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ پرسب سے اوپررہا۔ حسن رحیم کےگانے’ آرزو’ کوگاتے ہوئے ہانیہ کا اندازسوشل میڈیا صارفین کو انتہائی ناگوارگزرا جنہوں نے اسے انتہائی نامناسب اورفحاشی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ سب توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا۔

ہانیہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آنے کی دوسری وجہ انسٹاگرام کی ایک اورلائیو ویڈیو بھی بنی جس میں فالوورز کے تبصروں کو پڑھتے ہوئے ہانیہ کو اچانک شدید حیرت کا شکارہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے کسی فالوورکی نامناسب حرکت کے باعث لائیو سیشن ختم کردیا لیکن بہت سے فالوورزنے ویڈیو کوجعلی قراردیا۔ ہانیہ نے اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا۔

🤍 pic.twitter.com/Oi7SSxuv7U

— Hania Aamir (@realhaniahehe) June 7, 2021جولائی: یہ ہم اسٹائل ایوارڈز ہیں بھئی ‘میٹ گالا ‘ نہیںلاہورمیں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈزسے سبھی کی امیدیں وابستہ تھیں کیونکہ کرونا کی عالمی وبا کے باعث کافی عرصے فیشن اور شوبزانڈسٹری سے وابستہ کسی ایسے ایونٹ کا انعقاد ہونے جارہا تھا لیکن جب بلی تھیلے سے باہرآئی تو ایوارڈ کیٹگریز کے فاتحین سے زیادہ تقریب میں پہنے گئے مغربی طرز کے ملبوسات نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کی۔

#HumStyleAwards

🇺🇸 : Shameless

🇵🇰 : Pakistani actresses 😶😶 pic.twitter.com/KFhboU2Bie

— A ش A ر 👑 (@oyeesofunny_) July 7, 2021مغرب سے حد درجہ متاثربیک ، سلیو اور شولڈر لیس گاؤنز، گہرے گلوں اورسلٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ یاد دہانی کروانے پرمجبور کیا کہ یہ میٹ گالا نہیں، تقریب کا انعقاد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کیا گیا تھا۔

اگست: صدف کنول کا ‘کلچر’ اُن کا میاں ہےہمارا کلچرہمارا میاں ہے ۔۔ ماڈل صدف کنول نے ایک انٹرویو میں پاکستانی خواتین کو فیمنزم کی تھوڑی منفرد تعریف بتائی جس نے سوشل میڈیا پر بیشترصارفین کو مشتعل کردیا۔ فیمنزم سے متعلق سوال پرصدف کا کہنا تھا کہ “ہمارے معاشرے میں عورت بالکل بھی مظلوم نہیں بلکہ بہت مضبوط ہے۔ ہمارا کلچرہمارا میاں ہے، میں نے شادی کی ہے تو اس کے جوتے بھی اٹھانے ہیں اورمیں اسکے کپڑے بھی استری کروں گی” ۔

فیمنزم کو لبرل ازم سے مشروط کرتے ہوئے صدف کنول کا یہ کہنا ” آج کل بہت لبرلز آگئے ہیں” سونے پر سہاگا ثابت ہوا، صارفین نے سخت ردعمل میں کہا کہ صدف کی باتیں ان خواتین کی نمائندگی نہیں کرتیں جو مظلوم اور تشدد کا شکار ہیں۔

Aaj kal bohat liberals aa gaye haiN… pic.twitter.com/0De5pPivxQ

— Reema Omer (@reema_omer) July 30, 2021ماہ اگست میں سوشل میڈیا اسٹار ناصرخان جان کی شادی کی خبرنے بھی سوشل میڈیا کوگرمائے رکھا۔

ستمبر: ندایاسرکا ‘فارمولا ‘ ذرا ہٹ کے

پاکستان میں مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندایاسرنے شاید ہی سوچا ہو کہ مئی 2016 کے شوسے وائرل ایک ویڈیوکلپ “فارمولا ون کار” سے بھی تیزی دکھاتے ہوئے وائرل ہوکران کے نام کو ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ بنادے گا

وائرل ویڈیوکلپ میں نسٹ کے 2 طلباکو ملک کی پہلی فارمولاکار ڈیزائن کرنے پر شو میں بلایاگیا تھا جو امریکا میں ہونے والے مقابلے میں پیش کی جانی تھی۔ندا سوال کرتی ہیں کہ گاڑی میں کتنے لوگ آسکتے ہیں؟ یہ بتانے پرکہ فارمولاریسنگ کارہے جس میں ایک ہی بندہ بیٹھ سکتا ہے۔ ندا مزید کنفیوژن کا شکار ہوکرکہتی ہیں “ابھی فارمولا بنایا ہے آپ لوگوں نے، ابھی تجربہ کیا ہے”۔

Kill me. Now. pic.twitter.com/XLl4KlYA3j

— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) September 3, 2021دونوں ندا کوسمجھاتے ہیں کہ یہ انگریزی کا فارمولا نہیں بلکہ ریسنگ کار ہے۔جس کے بعد وہ مزید پوچھتی ہیں اس میں بیٹھ کرتجربہ کرچکے ہیں، یہ اتنی ہی تیز چلتی ہے جیسے کہ پیٹرول والی گاڑی چلتی ہے اور ہارن بجانے کیلئے بھی کچھ رکھاہے اس میں؟۔ویڈیوتیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے مارننگ شو ہوسٹ کی لاعلمی پر ٹویٹس اور دلچسپ میمزشیئرکیں۔

اکتوبر: مارننگ شومیں “سیب” نے جُگن کاظم کا نام ٹاپ ٹرینڈ بنادیاپاکستان ناظرین کی پسند کو سمجھنا کوئی ایسی بھی راکٹ سائنس نہیں۔ مارننگ شوزکو ہی لے لیں، تمام ترتنقید کے باجود یہ آئیڈیا سدا بہارہے، موسمی تہوار ہوں یا گھریلو جھگڑے سبھی کچھ بکتا ہے۔ لیکن جگن کاظم اوران کے شوکے کرتا دھرتا شاید ان ٹرینڈ زسے مطمئن نہ تھے، اسی لیے شو میں ” مقابلہ محبت کا ” دکھا ڈالا جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی 4 ٹیموں پر مشتمل 8 خواتین حضرات نےحصہ لیا اور کیا خوب لیا کہ پروگرام آن ائررکھنے کے لالے پڑگئے۔

وائرل ویڈیوکلپ میں ہرٹیم سے مرد حضرات کو سیب کھانے کیلئے کہا جاتا ہے لیکن ہاتھ پشت پربندھے ہوں اور سیب بھی سامنے پلیٹ میں سجا نہ ہو بلکہ کنکشن چھت سے لٹک کرآپ تک آرہا ہو تو کیا کھا پائیں گے؟ بغیرچھوئے ادھرسے ادھر جھولتے ان سیبوں کوکھانے کے مشن امپاسبل کو ” پاسبل ” بناتے ہوئے جگن نےخواتین ساتھیوں کومدد کا آئیڈیا دیا لیکن سیب چھُونے کی جازت انہیں بھی نہیں تھی۔ محبت فاتح عالم یوں ہی تو نہیں ٹھہری ۔۔ سو اس مشکل کا حل یوں نکالا گیا کہ خواتین نے یہاں وہاں لٹکتے سیبوں کواپنے ماتھے کا سہارا دیا اورساتھیوں نے سیب کھانے کا آغازکیا۔

The guy in yellow needs a lot of practice.

He should be canceled 🤷‍♀️#BoycottMorningWithJuggunKazimpic.twitter.com/sR4sRpIwew

— Biyaa ⚕️ (@Biiiyaa) September 30, 2021یہ انوکھا طریقہ دیکھنے والوں کیلئے خاصا معیوب تھا، اسی وجہ سے مشتعل سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا کہ جگن کاظم فحاشی کو فروغ دے رہی ہیں۔عوامی ردعمل کے بعد پیمرا نے بھی مذکورہ چینل سے نامناسب مواد نشرکیے جانے پرجواب طلبی کی۔

نومبر: ٹوئٹریاتی بریگیڈ نے شاداب خان کی ‘ بچھڑی بہن ‘ دریافت کرلیٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی شکست نے شائقین کو شدید مایوسی سے دوچارکیا جواس ہارسے پہلے ناقابل شکست رہنے والی گرین شرٹس سے ٹرافی گھرلانے کی امید لگائےبیٹھے تھے۔ سیمی فائنل میں نہ جیتنے کا دُکھ اپنی جگہ لیکن جلد ہی کرکٹ لوورزصدمے سے نکل کراپنی روایتی بذلہ سنجی کی جانب لوٹے اوراس میچ کے دوران اسٹینڈ میں موجود خاتون تماشائی اورنائب کپتان شاداب خان میں حیرت انگیزمماثلت ڈھونڈ نکالی ۔

How do i unsee this???? 😭😭😭 pic.twitter.com/XXo5tcm0Kz

— iqra (@crackheadenerji) November 14, 2021شاداب خان کی ہمشکل دیکھ کرشدید حیرت سے دوچارسوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑک اٹھی جنہوں نے ٹویٹس اورمیمزمیں یہ شُبہ تک ظاہرکیا کہ کہیں یہ نامعلوم خاتون شاداب کی میلے میں بچھڑی ہوئی بہن تونہیں۔

دسمبر: شازیہ آنٹی ؟ اوورسیزپاکستانیوں کا ووٹ کینسل کروشازیہ منظورکا نام پاکستان میوزک انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں جوایک عرصے بعد سوشل میڈیا پرٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ کی صورت نظرآیا اور اگرآپ وجہ نہیں جانتے تو ہم بتادیں کہ امریکہ میں مقیم ‘ اسد انکل’ نے اپنی شادی کے موقع پردلہن کو گھرلے جانے سے قبل بنائی جانے والی ویڈیو ٹوئٹرپرڈالی اورکیپشن میں گلوکارہ کو شازیہ آنٹی کہہ کرپکارا۔

ویڈیو میں گلوکارہ سُرخ رنگ کی لیمبرگنی میں سے نکلتے ہوئے مقبول بھارتی گانا ‘ لیمبرگنی چلائی جاندے او’ گارہی ہیں، لیکن اصل مسئلہ کیشن کا تھا۔یویڈیو شیئرکرتے ہی اسد انکل کی ٹائم لائن پرردعمل میں غصے اورقہقہوں کا طوفان آگیا۔ شازیہ منظورکے فنی سفر سے آگہی رکھنے والوں نے صارف کی اس ناشُکری پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شازیہ ان کی شادی میں گانا گاتیں تو وہ شکرگزارہوتے۔

Imagine you’re tryna do your rukhsati but you get outside & see some auntie doing this at your car 😭 pic.twitter.com/oNj5hld9uR

— Asad Uncle (@ASUHHHDBLUH) November 30, 2021صارفین نے اس گُستاخی پراورسیزپاکستانیوں کو تازہ تازہ ملنے والا ووٹ کا حق بھی چھیننے کامطالبہ کیا۔

پکچرابھی بھی باقی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ سال ختم ہونے میں ایک دو نہیں پورے 21 روز پڑے ہیں ، ہو سکتا ہے سال 2022 کا سورج طلوع ہونے سے قبل کوئی اورخبرسوشل میڈیا کو پھرسے گرما دے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.