عمران عباس نے دبئی کی فضاؤں میں رس گھول دیا

image

گائیکی کا شوق رکھنے والے عمران عباس اس بار اپنے مداحوں کے لیے کچھ نیا لائے ہیں۔

انسٹاگرام پردبئی کی شام میں سڑک کنارے گانا گانے والے اداکار کی ویڈیو آپ کو یقینناً پسند آئے گی۔

عمران عباس نے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے سال 2015 میں ریلیز کیے جانے والے گانے ‘اوسوہنیے’ کا انتخاب کیا۔

View this post on Instagram A post shared by 𝑰𝑴𝑹𝑨𝑵 𝑨𝑩𝑩𝑨𝑺 (@imranabbas.official)

پوسٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں مداحوں نے اداکارکی اس صلاحیت کو بھرپور طریقے سے سراہا اوران کی خوبصورت کاوش کی تعریف کی۔

عمران عباسی کی گائیکی کی تعریف سرحد پار سے گلوکارہ الکا یاگنگ بھی کرچکی ہیں۔

عمران عباس کی الکا یاگنگ کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران نے اپنے مداحوں کو گائیکی سے بھی محظوظ کیا ہو، اس سے قبل گلوکاروپروڈیوسرشانی حیدرکے ساتھ جیمنگ سیشن کے دوران بنائی بھارتی گانے ” تجھ سے ناراض نہیں زندگی” اور بابرعلی کے ساتھ لالی ووڈ فلم قرض کا گانا ” اک پل کی خوشی ” گاتے ہوئے بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اپریل 2021 میں عمران عباس نے اپنے یو ٹیوب چینل پرقصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جسے ترکی کے خوبصورت مقامات پرعکس بند کیا گیا جبکہ ویڈیوکی ڈائریکشن بھی انہوں نے خود دی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.