بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ہدایتکار فرہاد سمجی کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کردیا ہے۔
اداکار سلمان خان نے اپنے کروڑوں مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم میں اپنے نئے روپ کی تصویربھی شیئر کردی۔سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آغاز پچھلے ہفتے کیا جاچکا ہے جس میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی اس سال دسمبر کے آخرمیں ریلیز کی جائے گی ۔