عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، نواز شریف

image

لندن: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ن لیگی رہنما امیر مقام نے لندن میں ملاقات کی اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر مقام نے پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو مؤقف سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا اور موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے امیر مقام کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا میں مزید متحرک اور فعال بنایا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.