ون بیلٹ، ون روڈ کا توڑ، جی سیون ممالک کا نئے منصوبے کا اعلان

image

امریکہ سمیت دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں نے چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کے مقابلے میں اپنا منصوبہ لانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی سیون ممالک چین کے کئی ممالک تک پھیلے منصوبے کو ٹکر دینے کے لیے ترقی پذیر ممالک میں 600 ارب ڈالرز کی خطر سرمایہ کاری کرے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا اس منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری نہ صرف امریکی عوام کے لیے فائدہ مند ہو گی بلکہ اس سے دنیا کی دیگر اقوام بھی استفادہ کر سکیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری کے ذریعے نہ صرف ہماری معیشتیں بہتر ہوں گی بلکہ یہ ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا جس میں ہم مستقبل کے لیے ایک دوسرے کے ویژن سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔

جی 7 کیا ہے؟

جی 7 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 7 ترقی یافتہ ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ وہ ممالک کینیڈا، فرانس، جرمنی، اطالیہ، جاپان، مملکت متحدہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا ہیں۔

2018ء کے اعداد و شمار کے مطابق یہ 7 ممالک عالمی دولت کا 58 فیصد ($317 ٹریلین) کے مالک ہیں۔ اور ان کے پاس دنیا کے 46 فیصد خام ملکی پیداوار ہے اور مساوی قوت خرید کی بنیاد پر یہ ممالک کل 32 فیصد عالمی جی ڈی پی کے مالک ہیں۔

یورپی اتحاد گروہ 7 میں ایک مہمان کی حیثیت سے شریک ہوتا ہے۔ جی 7 کے اجلاس میں ان ممالک کے سربراہ شریک ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.