شہباز گل کی حالت دیکھ کر حنا پرویز بٹ کو ترس آگیا، معاملہ حل کرنے کیلئے بڑا مشورہ دیدیا

image
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کی عدالت میں پیشی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ٹوئٹر پر شہباز گل کی عدالت میں پیشی کے موقعپر لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شہباز گل نے اگر غلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں، ایسے مناظر دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔حنا پرویز نے لکھا کہ شہباز گل کو اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کر کے معافی مانگنی چاہئے تاکہ معاملہ حل ہو۔دوسری جانب حنا پرویز نے شہباز گل کی گرفتاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شہباز گل نے جو کیا اس پر انہیں گرفتار نہ کرتے تو کیا پھولوں کے ہار پہناتے؟ادارے کے سربراہ کے خلاف فوج کو اکسانا کون سا عقلمندانہ فعل تھا؟ اصل میں پی ٹی آئی کو بہت ڈھیل دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا، اب تو ماشااللّہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔شہباز گل نے اگر غلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں۔ ایسے مناظر دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔ شہباز گل کو اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کر کے معافی مانگنی چاہئے تاکہ معاملہ حل ہو pic.twitter.com/0MEmKgOI2R

— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 10, 2022شہباز گل نے جو کیا اس پر انہیں گرفتار نہ کرتے تو کیا پھولوں کے ہار پہناتے؟؟؟ ادارے کے سربراہ کیخلاف فوج کو اکسانا کونسا عقلمندانہ فعل تھا؟ اصل میں پی ٹی آئی کو بہت ڈھیل دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا، اب تو ماشااللّہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔۔۔

— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 9, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.