وزیر اعلیٰ پنجاب کا بی اے تک تعلیم مفت، ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

image

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بی اے تک تعلیم مفت کرنے اور کتابیں دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنا تھا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی اور اب بی اے تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ کتابیں بھی مفت دی جائیں گی۔ تعلیم کا شعبہ میرے دل کے قریب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پنجاب میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پرویز الہیٰ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا اور ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا جو تمام متاثرین کو دیں گے۔ سیلاب میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام ریسکیو 1122 نے کیا۔ ریسکیو 1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں۔ عمران خان نیک نیت آدمی ہیں اور پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور پیٹرولنگ پولیس کا رسک الاؤنس ڈبل کر دیا ہے جبکہ ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان کر رہا ہوں۔ چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے اور ن لیگ کو تکبر کی سزا مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کیونکہ کوئی نہیں لے گا اور ہم سٹی بس سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے بھی بہت بڑا پیکج لے کر آ رہے ہیں انہیں سولر پلانٹ دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.