رانا ثنا اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے صبح مسئلہ حل کریں گے، ہم انتظار کریں گے، چیئرمین کسان اتحاد

image

اسلام آباد: چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صبح ہمارا مسئلہ حل کریں گے، ہم صبح تک انتظار کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے خالد حسین باٹھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں اتنی راتیں یہاں گزاری ہیں وہاں ایک اور سہی۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آپ کے مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تھوڑا وقت دیا جا رہا تھا، ہم نے کہا کہ تھوڑے وقت کیلئے نہیں ملیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وزیراعظم کے کل کے شیڈول میں ہماری ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے آج ہی سینیٹ میں کسان اتحاد کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا بھی نشانہ بنایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.