طالبان کی ”وائس آف امریکا” سمیت دیگر چینلز پر پابندی

image

افغان طالبان حکومت نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق طالبان نے وی او اے ، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے، طالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

طالبان وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں، جو نیٹ ورک ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے لیا جائے گا،  وی او اے اور ریڈیو آزادی ان قوانین کی پابندی کرنے اورپیشہ ورانہ انداز میں نشریات چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں، اس لیے انہیں بند کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.