ایک لیٹر پٹرول پر کتنا ٹیکس؟

اسلام آباد(24نیوز) کیا آپ جانتے ہیں آپ پٹرلیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟ 

ایک لٹرپٹرول114روپے کاہےجس پر35روپےٹیکس وصول کیاجارہا ہے۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لٹرقیمت125روپے ہےاوراس پرٹیکس45روپے75پیسے وصول کیاجارہا ہے۔ مٹی کےتیل کی فی لٹرقیمت96روپے35پیسے ہے اورٹیکس 20روپے وصول کیاجارہا ہے۔حکومت نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرادیا۔

قارئین یہاں آپ کو ذرا یا دہانی کرواتے چلیں کہ اسدعمرنےسات جون2016کوقومی اسمبلی میں خطاب کیا اورکہا تھا کہ ن لیگ کی حکومت پٹرولیم مصنوعات پربھاری ٹیکس وصول کررہی ہے۔ غریب ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ قدرت کے کیا کہنے اب جب پی ٹی آئی کی اپنی حکومت آئی تو ٹیکس مزید بڑھا دیئے گئے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.