کرکٹ کی دنیا کا معجزہ : دنیا کی معروف کرکٹ ٹیم 8رنز پر ڈھیر، 8میں سے بھی 1رن ایکسٹرا کا نکلا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرکٹ کی دنیا میں یوں تو آئے روز معجزے برپا ہوتے رہتے ہیں تاہم اب ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ ہکا بکا رہ گئے ہیں ۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ سائوتھ ایشین گیمز میں خواتین کی کرکٹ ٹیم نے نیپال کے خلاف 8سکور بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتےکو ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں مالدیپ کی خواتین کرکٹ ٹیم نیپال کے خلاف صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، 7 رنز ایکسٹرا کے بنے جبکہ بیٹ سے واحد رن آئمہ نے بنایا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں مالدیپ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 7 رنز ایکسٹرا کے بنے، 9 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئیں جبکہ بیٹ سے واحد رن آئمہ نے بنایا جبکہ مطلوبہ ہدف دوسری ٹیم نے بڑی آسانی سے پورا کر لیا ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.