ایف بی آرنےتاجروں کےلئےفِکسڈ ٹیکس مسودہ تیارکرلیا

فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نےملک بھرکےچھوٹےتاجروں کےلیےفِکسڈٹیکس کامسودہ تیارکرلیاہے۔

تفصیلات کےمطابق ایف بی آرنےملک بھرکےچھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی کےلیےڈرافٹ تیارکر لیاہے،جس کےتحت   چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹ آئندہ   ہفتے جاری کیا جائے گاایف بی آر کے مسودہ کے مطابق فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگااور نہ ہی چھوٹے دکاندار سیودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی پابندی ہوگی۔

ٹیکس ریٹرن لازمی قرار،چیرمین ایف بی آر

مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ چھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی مختلف گیٹیگریز کے لیے الگ الگ متعارف کروائی جائیں گی،مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندروں کیلیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرنا بھی ضروری نہیں ہو گا۔

مسودے کےمطابق 150 اسکوائر فٹ والی دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے فِکسڈ ٹیکس جب کہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ کی دکان پر سالانہ 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آرکے چیئرمین شبرزیدی نےکہاتھاکہ تاجروں کےساتھ معاہدہ طےپاگياہے، تجارتی مراکز اور مارکيٹوں کے لیے ٹيکس ريٹس جاری کیے جائیں گے، اس معاہدے پر آیندہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.