معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے گھر سے افسوسناک خبر

ونے: معروف بھارتی اداکار نواز الدین کی 26 سالہ بہن صائمہ صدیقی نے کینسر کے مرض میں زندگی کی بازی ہار دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کی بہن صائمہ کو 18 سال کی عمر میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور 8 سال تک کینسر سے نبرد آزما ہونے کے بعد آج انہوں نے پونے کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔

نواز الدین صدیقی اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں مقیم ہیں، اُن کی بہن کی نماز جنازہ اتر پردیش میں آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ نواز الدین صدیقی کینسر سے لڑنے والی بہن کی حوصلہ افزائی کرتے اور ہمت بندھاتے رہتے تھے۔

نواز الدین صدیقی نے پہلی مرتبہ گزشتہ برس ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بہن کے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود بہادری کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کرنے پر حوصلہ افزائی کیلیے ٹویٹ بھی کی تھی۔

My sister ws diagnosed of advanced stage #breastcancer @ 18bt it ws her will power & courage dat made her stand agnst all d oddsshe turns 25 2day & still fightingM thankful 2 [email protected] & @Lalehbusheri13 fr motivating her& m rly grateful 2 @resulp Sir fr introducng me 2 dem pic.twitter.com/xHsBK8uJDP

— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) October 13, 2018

واضح رہے کہ بھارت میں بریسٹ کینسر کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ایک لاکھ خواتین میں سے 25 کو بریسٹ کینسر ہوتا ہے جن میں سے 13 جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.