پاکستان کی سر زمین پر 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ

ویب ڈیسک — 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

میزبان ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس بھی بنوائی ہیں۔

ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف پاکستان کا یہ بائیسواں ٹیسٹ ہے جب کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 15 سال بعد آج میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میدان میں آخری مرتبہ مارچ 2004 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کی میزبانی کی تھی۔

سری لنکن ٹیم پر لاہور میں 2009 میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد رک گئی تھی تاہم اب یہ سلسلہ بحال ہو رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو اب تک دونوں ٹیمیں 53 ٹیسٹ میچز میں ایک دوسرے کے مقابل آچکی ہیں۔ جن میں سے 19 میچز پاکستان اور 16 ٹیسٹ میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی جب کہ 18 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 2000 میں صرف ایک ٹیسٹ کھیلا گیا تھا جو مہمان ٹیم نے دو وکٹوں سے جیتا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.