ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہرتین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ کورکمانڈرکانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے اور ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اوردیگراہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ دن آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

Corps Commanders’ Conference presided over by COAS held today at GHQ. pic.twitter.com/e9sCQEyfec

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 10, 2019


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.