سعودی عرب کا آئندہ سال مختلف علاقوں میں امراض قلب کے 10نئے ہسپتال کھولنے کا اعلان

سعودی عرب نے آئندہ سال مختلف علاقوں میں امراض قلب کے 10نئے ہسپتال کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ذرائعکے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ 2019 کی آخری سہ ماہی کے دوران وزارت صحت کے ماتحت ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی صحت خدمات کے لیے عوام میں پسندیدگی کا تناسب بڑھ کر 74 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت نے 300 ہیلتھ سینٹرز کھولے ہیں، یہ آدھی رات تک صحت خدمات پیش کرتے ہیں۔ ان میں 66 ہیلتھ سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ سپیشلسٹ ہیلتھ سروس سے متعلق الربیعہ نے کہا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں پہلے امراض قلب کے 13 مراکز تھے اب ان کی تعداد بڑھ کر 25تک ہوگئی ہے۔ کینسر سینٹر 9تھے، اب 17ہوگئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.