حکومت نے کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اطلاعات و نشریات کے بارے میں  معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ حکومت نے کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کےلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی صنعت کو گیس کی مد میں چار سو روپے فی بوری رعایت دی ہے جس کا مقصد کاشتکاروں کوکم قیمت پر کھاد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی پر ٹیکس چار سو پانچ روپے سے کم کرکے صرف پانچ روپے کردیاگیا ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ کاشتکاروں کو چار سو روپے سے کم نرخ پرفی بوری کھاد کی فراہمی سے ملک میں زرعی شعبہ ترقی کر ے گا اورکسان خوشحال ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ کاشتکار اور زراعت کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.