ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

لاہور: (20 جنوری 2020) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں آل راؤنڈر ثناءمیر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کیلئے بسمہ معروف کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید ، جویریہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.