وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد: (17 فروری 2020) وزیرِاعظم کی زیر صدارت بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں قیمتوں میں کمی لانے اور گھریلو صارفین و صنعتوں کو ریلیف کی فراہمی پر غور کیا گیا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے مہنگے اور غیر منطقی معاہدے اور انتظامات کیے جس کے نتیجے میں مہنگی بجلی اور گردشی قرضے کی صورت میں برآمد ہوا ۔ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام خصوصاً کم آمدنی والے اور غربت کا شکار افراد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے صنعتوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے آؤٹ آف دی باکس حل اور تجاویز پر غور کیا جائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ وقتی حل نکالنے کی بجائے پائیدار بنیادوں پر قیمتوں میں استحکام لایا جائے اور عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.