مزار قائد پر بے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی فیصل مسجد بھی پہنچ گئی

مزار قائد پر نازیبا ویڈیو بنانے والی نامعلوم لڑکی کی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ فیصل مسجد پر رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کرنے کی مسموم کوشش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پہنے یہ نا معلوم لڑکی فیصل مسجد کے سامنے رقص کررہی ہے ، اس ویڈیو میں لڑکی نے گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔

اس سے قبل اسی لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مزار قائد کے سامنے رقص کررہی تھی۔ اس ویڈیو میں اس لڑکی نےسفید رنگ کا باریک لباس زیب تن کررکھا تھا۔

مزار قائد کے بعد فیصل مسجد کا تقدس پامال کرنے کی نازیبا کوشش pic.twitter.com/fOs17DGA0w

— Atta ur Rehman Khan (@BaZabaanEAtta) February 25, 2020

مزار قائد پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد مزار کی انتظامیہ نے لڑکی کے رقص کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

مزار قائد پر رقص کرنے والی لڑکی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہسوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ مزار قائد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی ہے اور رقص کر رہی ہے۔ عکس بند کی جانے والی ویڈیوزمیں مختلف گانے بھی سنائی دے رہے ہیں، مذکورہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مزار قائد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ہٹانے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مزار قائد انتظامیہ نے ایف آئی اے سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.