کراچی میں ہوا کس چیز کا آغاز؟ عوام خوشی سے نہال

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق اس سروس کے تحت نجی کمپنیز کراچی میں آن لائن سبزی اور پھل گھرگھرپہنچائیں گی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مہنگائی کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مناسب داموں پر گھروں تک سبزی وفروٹ کی فراہمی کے لیے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔

کراچی پرائس لسٹ ایپ کے ذریعےکراچی کے شہری پھل، سبزیاں اور گوشت سمیت روز مرہ کے استعمال کی مختلف اشیاء کو سرکاری قیمتوں پر حاصل کر سکیں گے۔

صارفین اس ایپلیکیشن کو با آسانی پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جب کہ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اردو، انگریزی اور سندھی زبان کا بھی آپشن ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.