پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 27 ہزار 505 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (یکم اپریل 2020) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ مارکیٹ 273 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار 505 کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا جس کے بعد مارکیٹ 273 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار 505 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 333 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 196 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 144 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی رہی۔ آج مارکیٹ کی بلند تین سطح 29 ہزار 691، جبکہ کم ترین سطح 28 ہزار 902 رہی۔

ادھر ڈالر کی بڑھتی قیمت نہ رک سکی۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے کے اضافے سے 166.70 سے بڑھ کر 166.83 پر بند ہوا۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرافہ بازار اور کرنسی مارکیٹیں آج بھی بند رہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

10