پٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےفیصلےمیں قانون کی خلاف ورزی کہاں ہوئی،ہائیکورٹ

فوٹو : آن لائن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزارکے وکیل سے وضاحت  مانگ لی  ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں قانون کی خلاف ورزی کہاں ہوئی۔

پیر کو عدالت عالیہ کے 2 رکنی بنچ نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافےکیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پرسماعت کی۔

درخواست گزارکے وکیل عبدالرحیم نےموقف اپنایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے اوگرا سمری بھیجتی ہے لیکن اوگرا کی جانب سے کوئی سمری نہیں بھیجی گئی،وزارت خزانہ کی درخواست پر وزیراعظم نےقیمتوں میں اضافہ کیا۔

جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ اوگرا رولز کیا کہتے ہیں،یہ بتائیں کہ قانون کی خلاف ورزی کہاں ہوئی ہے،آپ کومزید وقت دے دیتےآئندہ سماعت پر وضاحت دیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

56