سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی حکومت کو نوٹس بھجوانےکی استدعا مسترد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل میں حکومت کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے کہ پہلے ثابت کریں کہ درخواست قابل سماعت ہے، آرٹیکل 211 کے تحت جوڈیشل کونسل کی رپورٹ چیلنج نہیں ہوسکتی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دینے کے حکم میں درخواست قابل سماعت ہونے کا تاثر ہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اعتراضات کالعدم قرار دینے کے حکم میں آرٹیکل 211 کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے تفصیلی فیصلے میں آرٹیکل 211 کی تشریح ہوگی۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ عدالت کی اس نقطے پربھی معاونت کریں کہ آئین نے برطرف جج کو اپیل کا حق کیوں نہیں دیا؟ملکی حالات کی آدھی ذمہ داری عدلیہ باقی دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے، جسٹس شوکت عزیزجسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ججز برطرفی میں پارلیمان کا کوئی کردار نہیں، بھارت میں ججز برطرفی میں پارلیمان کے کردار کی وجہ سے کھچڑی پک گئی ہے، جنہیں آپ نوٹس جاری کرنے کا کہہ رہے وہ یہاں موجود ہیں، برطرفی کے فیصلے کو بدنیتی پرمبنی یا اختیار سے تجاوز ثابت کریںعدالت نے مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔ یاد رہے کہ جسٹس شوکت صدیقی ملکی تاریخ کے دوسرے جج ہیں جن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل 1973 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت علی کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

27